24 فروری 2012 - 20:30

نيويارک کے ميئر نے اس شہر کے مسلمانوں کي جاسوسي کي حمايت کي ہے-

ابنا: مائيکل بلومبرگ نے مسلمانوں کے خلاف پوليس کي جاسوسي کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے پوليس جو بھي کر رہي ہے وہ قانوني اور جائز ہے- انہوں نے کہا کہ پوليس کو اس بات کي اجازت دي گئي ہے کہ وہ نيويارک کي سرحدوں سے باہر بھي مشکوک معاملات کي جانچ پڑتال کرسکتي ہے-  انہوں نے کہا کہ  پوليس اس بات کي مجاز ہے کہ وہ  ويب سائٹ اور ٹي وي چينلوں کے ذريعے بقول انکےغير قانوني سرگرميوں کا پتہ لگائے-

انہوں نے دعوي کيا کہ پوليس مذہب اور نسلي امتياز کي بنياد پر کوئي کاروائي نہيں کرتي-  انکا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب امريکي مسلمانوں نے اپنے خلاف پوليس کي جاسوسي کي  کاروائيوں پر سخت غم و غصے کا اظہار کيا ہے-امريکي مسلمانوں کا کہنا ہے کہ پوليس کا يہ اقدام سراسر غير قانوني  اور شہري آزاديوں کے منافي ہے-

ايک مسلم رہنما نے کہا ہے کہ اگر پوليس کے پاس  مشکوک سرگرميوں کا سراغ ہے تو اسے قانون کے دائرے ميں رہتے ہوئے تحقيق کرنا چاہيے اورشہري آزاديوں کو پامال کرنے سے گريز کرنا چاہيے-

.........

/169